اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار، ویانا کے اگلے دور کے مذاکرات میں بھی اقتدار کے ساتھ شرکت کریں گے۔انھوں نے ریڈیو تہران کے نامہ نگار سے گفتگو میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان کل سے ویانا میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ جوہری مذاکرات کاروں کے لئے پہلا پیش نظر مقصد، ایران کے تمام شعبوں خاص طور سے سیاسی، اقتصادی اور سائنس و ٹکنالوجی کے شعبوں میں عزت و آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم اس اصول کے تحت ہی کوئی منصفانہ اور منطقی راہ حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اس دور میں وقت کو مد نظر نہیں رکھا گیا ہے اس لئے فریقین حتمی سمجھوتے کے لئے موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲